Parmarthi Sakhian
پرمارتھی ساکھیاں یہ کتاب اُن کہانیوں اور تمثیلوں کا مجموعہ ہے جو حضور مہاراج بابا ساون سنگھ جی اکثر اپنے ست سنگوں میں بیان کیا کرتے تھے۔ یہ کہانیاں ہندوستان، فارس، عرب و دیگر مشرقی ممالک کے ادب سے تعلق رکھتی ہیں۔ ہر کہانی کوئی خاص رُوحانی سچائی یا اِخلاقی پہلو کو بیان کرتی ہے۔ اِن میں کچھ ایسی مزاحیہ کہانیاں ہیں جو ہماری زندگی سے وابستہ نادانیوں سے تعلق رکھتی ہیں،کچھ ایسی ہیں جو ہمارے کرموں اور کرم سدھانت کی پیچیدگیوں کو بیان کرتی ہیں، کچھ سنتوں کی خالص رُوحانی زندگی اور اُن کی صحبت سے ہونے والی فیضیابی بیان کرتی ہیں۔ اِس ایڈیشن میں کچھ مزید کہانیاں بھی شامل کی گئی ہیں جو رادھا سوامی ڈیرہ بیاس کے سنتوں کی زِندگی کے حوالوں سے لی گئی ہیں۔ جب کہ ہر کہانی کی ابتدا دُنیا کے رُوحانی ادب کے حوالے سے لی گئی ہے۔ Author: Maharaj Sawan Singh Category: Mysticism in World Religions Format: Paperback, 296 Pages Edition: 8th. 2011 ISBN: 978-93-86866-40-0 RSSB: UR-018-0 Price: USD 8 including shipping. Estimated price: EUR 7.57, GBP 6.57 |