Guru Ravidas
پرم پارس گوُرو روی داس گوُرو روی داس پندرھویں صدی میں کبیر صاحب کے ہم عصر تھے۔ آپ بھی بنارس ہی میں پیدا ہوئے۔ہندودھرم اور اِسلام ہر دو میں پائے جانے والی پُوجا اور عبادت کی رسمی روائتوں کا آپ کھنڈن کرتے تھے۔آپ زور دے کر کہتے تھے کہ زندگی چند روزہ ہے اور موت یقینی ہے اورکسی مُرشد ِکامل کی زیر ِ نگرانی مالک کی سچی بھگتی یا عبادت پر زور دیتے تھے جو باطن میں شبد یا ندائے سُلطانی کو سُننا ہے۔آپ کے شبدوں میں دلیری، سادگی، سچی نمرتا، عشق ِ اِلٰہی اور درد وفراق کا ذاتی تجربہ نمایاں ہوتاہے۔ اِس کتاب میں شامل کیے گئے آپ کے ۲۵ شبد سنت مت کے اصولوں کی بخوبی وضاحت کرتے ہیں، جس میں زِندہ مُرشد ِکامل کی ضرورت، نام بھگتی، نباتاتی خوراک اور کرموں کا سدھانت وغیرہ شامل ہیں Author: Dr. Kashi Nath Upadhyaya Category: Mystic Tradition Format: Paperback, 272 Pages Edition: 3rd. 2013 ISBN: 978-81-8466-230-6 RSSB: UR-008-0 Price: USD 8 including shipping. Estimated price: EUR 7.57, GBP 6.57 |