Sant Dadu Dayal
سنت دادُو دیال صاحب دادُوصاحب سولہویں صدی میں راجستھان کے مُغل شہنشاہ اکبر کے زمانے میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے کامل سنت ہو گزرے ہیں۔ آپ پیشے سے دُھنئے تھے۔ آپ کے نام کے ساتھ ’دیال‘ اِس لیے لگایا گیا کیونکہ آپ سب کے ساتھ ہمدردی سے پیش آتے تھے، اُن کے ساتھ بھی جو آپ کو بُرا بھلا کہتے تھے۔ آپ کی بانی یہ اُپدیش دیتی ہے کہ اِنسانی جامہ نجات کا دروازہ ہے لیکن اِنسان کی انا وِصالِ خدا کی راہ میں دیوار کی طرح حائل ہے۔ آپ سمجھاتے ہیں کہ من کو بھجن سمرن کی مدد سے بس میں لایا جاسکتا ہے۔ اور بھجن سمرن کی باطنی ترکیب یا راز کو صِرف کسی کامل مُرشد سے ہی سیکھا جا سکتا ہے۔ کتاب میں درج ۲۵ تویل شبدوں کا مطالعہ کرنے سے قاری کو احساس ہو تا ہے کہ دُنیاداری میں ضرورت سے زیادہ مبتلا رہنے کی آپ نے کیسے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کیونکہ موت سر پر کھڑی ہے اور وقتِ آخر صِرف پرماتما کا پیار ہی ہمارا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ Author: Dr. Kashi Nath Upadhyaya Category: Mystic Tradition Format: Paperback, 144 Pages Edition: 1st. 1997 ISBN: 978-81-8256-539-5 RSSB: UR-022-0 Price: USD 5 including shipping. Estimated price: EUR 4.73, GBP 4.11 |